Home / جاگو دنیا / پہلی سعودی پرواز دمام سے نجف پہنچ گئی

پہلی سعودی پرواز دمام سے نجف پہنچ گئی

سعودی عرب کے شہر دمام سے براہِ راست فلائٹ عراق کے شہر نجف پہنچ گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب سے عراق کے لیے براہِ راست پروازوں میں اضافے کے اعلان کے بعد پہلی براہِ راست پرواز دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے عراق کے نجف ایئر پورٹ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

سعودی میڈیا کے مطابق پرواز ہفتے کو نجف پہنچی۔

اس حوالے سے عراق میں سعودی سفیر عبدالعزیز الشمری نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان پروازوں میں اضافہ دو طرفہ تعلقات کے تحت، سعودی عرب اور عراق کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دمام سے نجف جانے والی پروازوں کے بعد نجف سے جدہ اور مدینہ کے لیے بھی دیگر پروازیں چلیں گی، اس سہولت سے عراقیوں کے لیے جلد از جلد سعودی عرب پہنچنا ممکن ہو گا۔

Check Also

صرف خدا ہی مجھے پیچھے ہٹنے پر مجبور کرسکتا ہے، جوبائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ صدارتی مباحثے سے پہلے شدید بیمار تھا اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *