Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بہروز سبزواری نے سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی طلاق کی اصل وجہ بتا دی

بہروز سبزواری نے سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی طلاق کی اصل وجہ بتا دی

پاکستانی معروف سینئر اداکار بہروز سبزواری نے بیٹے، اداکار شہروز سبزواری اور سابقہ بہو، اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف کی طلاق سے متعلق بات کی ہے۔

اداکار بہروز نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں اپنے پرانے دوست، سالے، سینئر اداکار و پروڈیوسر جاوید شیخ کے ساتھ بطور مہمان شرکت کی۔

اس دوران دونوں فنکاروں نے اپنی اولاد اور ان کی پسند سے کی جانے والی شادیوں پر کھل کر بات کی، دونوں اداکاروں نے محبت کی شادی کو ماں باپ کی جانب سے تھوپی جانے والی ارینج میرج پر فوقیت دی۔

شو کے دوران بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ اپنے بچوں کو اگر آپ کے بچے عقل مند ہیں اور صحیح غلط کی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں، خاندان کی عزت و وقار کو سمجھتے ہیں تو اِنہیں محبت کی شادی کرنے دیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ کبھی کبھار محبت کی شادی بھی کچھ دنوں میں ختم ہو جاتی ہے اور کبھی ارینج میرج طویل مدت چلتی ہیں۔

بہروز سبزواری نے بیٹے کی پہلی شادی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’شہروز نے کہا کہ پاپا مجھے 15 دن میں شادی کرنی ہے، شہروز اور سائرہ ایک دوسرے کو 6 برسوں سے جانتے تھے، ہم نے شادی کی اجازت دے دی، ہم نے منع نہیں کیا۔‘

اُنہوں نے کہا کہ وہ آج بھی اپنی سابقہ بہو سائرہ کو اپنی بیٹی مانتے ہیں، اُن کی دوسری بہو بھی بہت اچھی ہے مگر سائرہ کا ایک اپنا مقام ہے جو آج تک برقرار ہے، وہ اپنی دونوں پوتیوں سے یکساں محبت کرتے ہیں اور سائرہ بھی شہروز کی دوسری بیٹی زہرا سے بہت محبت کرتی ہے۔

بہروز سبزواری نےشہروز اور سائرہ کی طلاق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اس جوڑے میں ذرا سی بھی لڑائی نہیں ہوئی نہ کسی نے ایک دوسرے کو کچھ غلط سَلَط بولا، بس آپس میں سائرہ اور شہروز کا ذہن نہیں ملا۔‘

بہروز سبزواری نے دوسری بہو، اداکارہ و سپر ماڈل صدف کنول سے متعلق کہا کہ کیا بات ہے ہماری دوسری بیٹی کی بھی، وہ بھی ہمیں بہت اچھی ملی ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ سابقہ اور حالیہ بہو نے کبھی ایک دوسرے کی بیٹی کے ساتھ منفی رویہ نہیں رکھا ہے، دونوں اخلاق کی بہت اچھی ہیں، سائرہ زہرا سے اور صدف نوریح سے بہت محبت کرتی ہے۔

Check Also

سوناکشی سنہا نے اپنے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ، حال ہی میں اپنے مسلم بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *