Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ہانیہ عامر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی پاکستانی اداکارہ بن گئیں

ہانیہ عامر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی پاکستانی اداکارہ بن گئیں

پاکستانی معروف، خوبرو اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر تمام پاکستانی اداکاراؤں کو شہرت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ہانیہ عامر کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 41.1 ملین ہو گئی ہے۔

ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

ہانیہ عامر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی پاکستانی اداکارہ بن گئیں

دوسری جانب اگر بات کی جائے پاکستان کی سرِ فہرست کی اداکارہ عائزہ خان کی تو کچھ ماہ قبل وہ پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ تھیں جو کے اب دوسرے نمبر پر ہیں۔

عائزہ خان کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد 40 ملین ہے۔

ہانیہ عامر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی پاکستانی اداکارہ بن گئیں

یاد رہے کہ ایک سے ڈیڑھ سال قبل تک اس دوڑ میں معروف اداکارہ ایمن خان سرِ فہرست تھیں، پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے کا اعزاز اُن کے پاس تھا۔

ایمن خان کے فالوورز کی تعداد اب 12.1 ملین ہے جبکہ اُن کی جڑواں بہن ، اداکارہ منال خان کے فالوورز کی تعداد 10.2 ملین ہے۔

یہ دونوں بہنیں کئی عرصے سے ڈرامہ اسکرین سے غائب اور اپنے کپڑوں اور میک اپ کے کاروبار میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا کا استعمال بڑھنے سے سب سے زیادہ شوبز انڈسٹری متاثر ہوئی ہے۔

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی پاکستانی و بھارتی اداکارائیں اس بات کا متعدد بار اعتراف کر چکی ہیں کہ جن کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اُنہیں انڈسٹری میں با آسانی اور زیادہ پروجیکٹس میں کام ملتا ہے۔

Check Also

سوناکشی سنہا نے اپنے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ، حال ہی میں اپنے مسلم بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *