Home / جاگو دنیا / غزہ:حالیہ اسرائیلی حملے، بے گھر فلسطینیوں کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز

غزہ:حالیہ اسرائیلی حملے، بے گھر فلسطینیوں کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز

ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے علاقے شجاعیہ میں اسرائیلی فوج کےحملے سے کم ازکم 60 ہزار فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے علاقے المواسی میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 5 ہزار فلسطینی بےگھر جبکہ کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطینی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ میں گزشتہ رات اسرائیلی فوجی حملوں میں 4 بچوں سمیت 6 فلسطینی شہید جبکہ 15 زخمی ہیں۔

دوسری جانب مغازی پناہ گزین کیمپ پر حملے میں کئی فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یو این ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین کا کہنا ہے کہ غزہ کے فلسطینی تباہ شدہ عمارتوں اور خیمہ بستیوں میں رہ رہے ہیں، ان کیمپس کے اطراف گندگی کے ڈھیر  لگے ہوئے ہیں، جو ناقابل برداشت حالات میں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں قحط شدت اختیار کر رہا ہے جبکہ بیماریوں کے خطرات بھی بڑھ رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ میں اب تک کم از کم 37 ہزار 765 افراد جاں بحق  جبکہ 86 ہزار 429 زخمی ہوچکے ہیں۔

Check Also

ایس سی او کا سربراہی اجلاس 3 اور 4 جولائی کو ہوگا

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 3 اور 4 جولائی کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *