Home / جاگو دنیا / اسرائیل کے فلسطینی علاقوں میں آبادکاری منصوبےامن کو نقصان پہنچانا ہے: سعودی وزارت خارجہ

اسرائیل کے فلسطینی علاقوں میں آبادکاری منصوبےامن کو نقصان پہنچانا ہے: سعودی وزارت خارجہ

سعودی عرب نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی نئی بستیوں کی تعمیر اور آبادکاری کی کارروائیوں میں توسیع کی منظوری کی مذمت کر دی۔

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا فلسطینی علاقوں میں آبادکاری کے نئے منصوبوں کی اجازت دینا امن کو نقصان پہنچانا ہے۔

اس حوالے سے سعودی عرب کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے اسرائیلی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔

سعودی وزارتِ خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض حکام کے فلسطینی علاقوں میں آبادکاری کے متنازع اقدامات کے سنگین نتائج ہوں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو کی زیرِ صدارت کابینہ کے اجلاس میں مغربی کنارے میں آبادکاری میں توسیع کی منظوری دی گئی تھی۔

Check Also

ایس سی او کا سربراہی اجلاس 3 اور 4 جولائی کو ہوگا

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 3 اور 4 جولائی کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *