Home / جاگو پاکستان / بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب

بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر اعظم خان موسیٰ خیل کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر بلوچستان اسمبلی میں پولنگ کا عمل شام 4 بجے تک جاری رہا جس میں اراکین اسمبلی نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنما سردار یار محمد رند اور پاکستان مسلم لیگ ن کے نواب ثناء اللہ زہری ووٹ کاسٹ کرنے نہیں آئے۔

سینیٹ کی نشست کے لیے 5 امیدوار مدمقابل ہیں جن میں بلوچستان عوامی پارٹی کے منظور احمد، مسلم لیگ (ن) کے نسیم الرحمان خان، بی این پی (مینگل) کے غلام نبی، پختونخوا میپ کے محمد حنیف اور اے این پی کے عنایت اللہ خان شامل ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان ریٹرننگ افسر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

صوبائی اسمبلی کے کل اراکین کی تعداد 65 ہے جس میں سب سے زیادہ 23 اراکین بلوچستان عوامی پارٹی کے ہیں جب کہ تحریک انصاف کے 7، بی این پی مینگل کے 6، عوامی نیشنل پارٹی کے 4، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے 3، ہزادہ ڈیموکریٹک پارٹی کے 2 اور جے ڈبلیو پی کا ایک رکن اسمبلی شامل ہے۔

بی اے پی کے ساتھ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے اراکین کی تعداد 40 ہے جب کہ حزب اختلاف میں شامل جماعتوں کے اراکین کی تعداد 23 ہے جب کہ ایک آزاد رکن اسمبلی نے بھی بی این پی مینگل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Check Also

علی امین بھڑکیں مارتے رہتے ہیں، پرویز خٹک کا وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل

سابق وفاقی وزیر و سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *