Home / جاگو کھیل / سرفراز اور فیلوک وایئو کی صلح کے پیچھے کون ہے؟

سرفراز اور فیلوک وایئو کی صلح کے پیچھے کون ہے؟

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر  فیلوک وائیو کے درمیان پیدا ہونے والے تناؤ کےبعد دونوں کے درمیان صلح ہوگئی ہے لیکن اس صلح کے پیچھے کون ہے؟

ذرائع کے مطابق سرفراز اور فیلوک وائیو کے درمیان صلح کروانے میں جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں ہاشم آملا اور عمران طاہر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بیک ڈور پالیسی سے کام لیتے ہوئے پاکستانی چیف سیلیکٹر  انضمام الحق بھی صلح کروانے میں پیش پیش رہے۔

ہاشم آملا ، عمران طاہر اور انضمام الحق کی کوششوں سے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان غلط فہمی دور ہوئی اور دونوں کھلاڑیوں کو مذاکرات کی میز پر لایا گیا۔

صلح کے بعد جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئںٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان ہوا تو اس میں سرفراز احمد کا نام موجود تھا جو ‘آل اِز ویل’ کا اشارہ ہے ۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ دوران جنوبی افریقا کے کھلاڑی فیلوک وائیو کے خلاف ‘نازیبا’ الفاظ ادا کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے خلاف کارروائی کے خدشات ظاہر کیے جارہے تھے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کے جملے سے نسلی تعصب کا تاثر لینا درست نہیں ہے۔

تاہم میچ ریفری رنجن مدوگالے نے سرفراز سے ملاقات کے بعد باضابطہ طور پر اپنی رپورٹ آئی سی سی کو پیش کردی تھی اور اب تک آئی سی سی کا کوئی مؤقف اس حوالے سے سامنے نہیں آیا۔

Check Also

یورو کپ میں انگلینڈ کی سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی جیت

یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *