Home / جاگو کھیل / جنوبی افریقا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان، سرفراز بھی شامل

جنوبی افریقا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان، سرفراز بھی شامل

لاہور: جنوبی افریقا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستانی اسکواڈ کی قیادت بدستور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کریں گے جب کہ اسکواڈ میں فاسٹ بولر محمد عامر کی واپسی ہوئی ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں ،فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، آصف علی، محمد حفیظ، شعیب ملک، حسین طلعت، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان شنواری، حسن علی اور محمد عامر شامل ہیں۔

ون ڈے سیریز میں اب تک بہترین کارکردگی دکھانے والے اوپنر بیٹسمین امام الحق کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سرفراز کی شمولیت کا مطلب ‘آل از ویل’؟

نسلی تعصب کے معاملے پر سرفراز اور جنوبی افریقی آل راؤنڈر فیلوک وائیو کی صلح کرانے میں چیف سلیکٹر کی بیک ڈور ڈپلومیسی کام آئی۔

جنوبی افریقا کے بیٹسمین ہاشم آملا اور عمران طاہر نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ ٹیم ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی صلح کرانے میں پیش پیش رہے۔

ان ہی کی کوششوں سے دوریاں ختم ہو گئیں اور  ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں سرفراز کی شمولیت ‘آل از ویل’ کا اشارہ ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے میچز یکم، تین اور چھ فروری کو کھیلے جائیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے دورے پر ہے جہاں انہیں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

5 ایک روزہ میچز کی سیریز میں اب تک 3 میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں سے 2 جنوبی افریقا اور ایک پاکستان نے جیتا ہے۔

Check Also

آسٹریلیا کی نمیبیا کیخلاف 9 وکٹ سے فتح

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ بی کے میچ میں آسٹریلیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *