Home / جاگو پاکستان / نعیم الحق کو کچھ بھی علم نہیں ہوتا، وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا: فواد چوہدری

نعیم الحق کو کچھ بھی علم نہیں ہوتا، وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق کی جانب سے ان کے استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید کردی۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور و دیرینہ ساتھی نعیم الحق کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔

جہلم میں میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے ایم ڈی پی ٹی وی کے حوالے سے اختلافات موجود ہیں لیکن کل وزیراعظم سے ملاقات ہوگی اور جو وزیراعظم کا حکم ہوگا وہی کروں گا کیوں کہ ان سے سیاسی نہیں ذاتی تعلق ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ ’نعیم الحق کا کہنا ہے کہ آپ کا استعفیٰ وزیراعظم آفس کوموصول ہوچکا ہے‘؟ جس کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نعیم الحق کو کچھ بھی پتہ نہیں ہوتا اور ابھی تک میں نے وزیراعظم کو اپنا استعفیٰ نہیں بھجوایا۔

ان کا کہنا ہے کہ بھائی کی شادی میں مصروف ہوں جس کے باعث وزیراعظم عمران خان سے رابطہ نہیں ہوسکا، میرے کچھ تحفظات ہیں اور وزارت صرف جھنڈا لگانے کیلئے نہیں لی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک میں اختیارات کے معاملے پر فاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے سیاسی امور نعیم الحق کے درمیان اختلافات ہیں۔

گزشتہ دنوں بھی دونوں حکومتی شخصیات نے ٹوئٹر پر ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Check Also

علی امین بھڑکیں مارتے رہتے ہیں، پرویز خٹک کا وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل

سابق وفاقی وزیر و سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *