Home / جاگو دنیا / ایران سے کشیدگی: امریکہ نے عراق میں موجود ملازمین کو وطن واپس بلا لیا

ایران سے کشیدگی: امریکہ نے عراق میں موجود ملازمین کو وطن واپس بلا لیا

بغداد: (ویب ڈیسک) ایران سے کشیدگی بڑھنے پر امریکہ نے عراق میں موجود اپنے سرکاری ملازمین کو وطن واپس بلا لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بغداد میں امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ سفارت خانے اور اربیل میں واقع امریکی قونصل خانے میں معمول کی ویزا خدمات عارضی طور پر معطل رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران سے جنگ نہیں چاہتے، حملے پر جواب دیں گے: مائیک پومپیو

دوسری طرف امریکہ نے اپنے شہریوں کو بھی ہنگامی خدمات مہیا کرنے کی صلاحیت محدود کر دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ جلدی سے جلدی عراق سے روانہ ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: تناؤ کے باوجود امریکا کے ساتھ جنگ نہیں ہو گی، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای

غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق امریکی محکمہ خارجہ نے شہریوں کیلئے چوتھے درجےکی سفری ہدایت جاری کی ہے ۔ صرف اتنا کہا گیا ہے کہ’’ سفر نہ کیا جائے‘‘۔یہ فیصلہ دہشت گردی، اغوا کی واداتوں اور مسلح تنازع کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری تشدد اور اغوا کے خطرے سے دوچار ہوسکتے ہیں۔ عراق میں دہشت گرد اور مزاحمت کار گروپ فعال ہیں جو امریکی شہریوں پر حملے کر سکتے ہیں۔

Check Also

برطانوی وزیراعظم نے روانڈا منصوبہ ختم کرنے کی تصدیق کردی

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے روانڈا منصوبے کو ختم کرنے کی تصدیق کردی۔ برطانوی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *