Home / جاگو دنیا / پاکستان کیلئے قرضوں کا دباؤکم اور اقتصادی ترقی بڑھے گی,6 ارب ڈالر پروگرام پر بات چیت مکمل ہوئی:ترجمان آئی ایم ایف

پاکستان کیلئے قرضوں کا دباؤکم اور اقتصادی ترقی بڑھے گی,6 ارب ڈالر پروگرام پر بات چیت مکمل ہوئی:ترجمان آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کے ترجمان جیری رائس نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 6 ارب ڈالر پروگرام پر بات چیت مکمل ہوئی۔ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرے گا، پاکستان کیلئے قرضوں کا دبا ئوکم ہوگا اور اقتصادی ترقی بڑھے گی۔ترجمان آئی ایم ایف جیری رائس نے صحافیوں کو آن لائن بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول مذاکرات 12 مئی کو مکمل ہوئے جس کے تحت پاکستانی حکام کے ساتھ 6 ارب ڈالر پروگرام پر بات چیت مکمل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا  کہ پاکستان میں سماجی شعبوں کیلئے اخراجات بڑھیں گے، بنیادی ڈھانچے اور انسانی وسائل کی بہتری ممکن ہو گی ان اقدامات کے ذریعے پاکستان میں معاشی اصلاحات چاہتے ہیں۔

Check Also

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے شہری علاقوں کے علاوہ صحرائی وادیاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *