Home / جاگو دنیا / افغان صدر اشرف غنی کل پاکستان پہنچیں گے

افغان صدر اشرف غنی کل پاکستان پہنچیں گے

کابل: افغان صدر اشرف غنی کل پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان صدراشرف غنی پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔

افغان صدارتی ترجمان کے مطابق افغان صدر وزیراعظم عمران خان سے چار اہم معاملات پر گفتگو کریں گے جن میں طالبان سے سیکیورٹی، امن مذاکرات، علاقائی رابطے شامل ہیں جب کہ تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری سرفہرست ہوگی۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغان صدر کادورہ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار سے متعلق مددگار ثابت ہوگا

Check Also

چین کی بڑھتی فوجی طاقت، جاپان و فلپائن کے دفاعی معاہدے پر دستخط

خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کے خدشات کے باعث جاپان اور فلپائن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *