Home / جاگو دنیا / امریکا اور چین کا ایک سال سے جاری تجارتی جنگ روکنے پر اتفاق

امریکا اور چین کا ایک سال سے جاری تجارتی جنگ روکنے پر اتفاق

امریکا اور چین کے درمیان ایک سال سے جاری تجارتی جنگ میں ‘سیز فائر’ پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ ایک ڈیل پر اتفاق کا عندیہ دیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارتی جنگ ختم ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔

چین کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بھی بتایا کہ امریکا اور چین نے تجارتی مذاکرات کی بحالی پر بھی اتفاق کرلیا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چینی مصنوعات پر مزید محصولات عائد نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ایک سال سے جاری اس تجارتی جنگ کے دوران امریکا اور چین ایک دوسرے کی درآمدی مصنوعات پر اربوں ڈالر کے اضافی ٹیکس عائد کر چکے ہیں۔

Check Also

برطانوی وزیراعظم نے روانڈا منصوبہ ختم کرنے کی تصدیق کردی

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے روانڈا منصوبے کو ختم کرنے کی تصدیق کردی۔ برطانوی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *