Home / جاگو دنیا / برازیلین صدر کے ہمراہ جی 20 اجلاس میں جانیوالی خاتون اہلکار سے 39 کلو کوکین برآمد

برازیلین صدر کے ہمراہ جی 20 اجلاس میں جانیوالی خاتون اہلکار سے 39 کلو کوکین برآمد

میڈرڈ: برازیلین صدر جیئر بولسونارو کے ہمراہ جی 20 اجلاس میں شرکت کے لیے جاپان جانے والی فوجی سے 39 کلو گرام کوکین برآمد ہونے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔

برازیلین صدر جیئر بولسونارو کی ایڈوانس ٹیم میں شامل خاتون اہلکار کے سامان سے اسپین کے ائیرپورٹ پر تلاشی کے دوران 39 کلو گرام کوکین برآمد ہوئی۔

اسپین کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ خاتون کو جنوب مغربی اسپین کے راستے جاپان جاتے ہوئے منگل کو گرفتار کیا گیا اور ملزم کے سوٹ کیس میں صرف منشیات موجود تھی۔

اسپین کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہونے والی ملزمہ کو حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

صدر بولسونارو نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں وعدہ کیا کہ جو عناصر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

برازیلین صدر نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک فوجی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے وزارت دفاع کو ہسپانوی پولیس سے تعاون کرنے کا حکم دیا ہے۔

بولسونارو کا مزید کہنا تھا کہ اگر خاتون اہلکار نے جرم تسلیم کر لیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 یاد رہے کہ جی 20 کانفرنس جمعے اور ہفتے کو جاپان کے شہر اوساکا میں ہو گی۔

Check Also

برطانوی وزیراعظم نے روانڈا منصوبہ ختم کرنے کی تصدیق کردی

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے روانڈا منصوبے کو ختم کرنے کی تصدیق کردی۔ برطانوی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *