Home / جاگو دنیا / مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی، ایک نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی، ایک نوجوان شہید

سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے کشمیر کے علاقے شوپیاں میں فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے شوپیاں میں گھر گھر تلاشی کے دوران  ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے محاصرہ کیا اور اس دوران نام نہاد آپریشن کی آڑ میں نوجوان کو شہید کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قابض انتظامیہ نے علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا ہے جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

Check Also

برطانوی وزیراعظم نے روانڈا منصوبہ ختم کرنے کی تصدیق کردی

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے روانڈا منصوبے کو ختم کرنے کی تصدیق کردی۔ برطانوی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *