Home / جاگو ٹیکنالوجی / روبوٹ کو چہرہ دیں اور کروڑ پتی بن جائیں

روبوٹ کو چہرہ دیں اور کروڑ پتی بن جائیں

کیا اپنے چہرے کو کسی روبوٹ پر دیکھنا پسند کریں گے اور وہ بھی مفت نہیں بلکہ کروڑوں روپوں کے عوض؟

اگر ہاں تو ایسا بہترین موقع دستیاب ہے کیونکہ ایک برطانوی انجنیئرنگ و مینوفیکچرنگ کمپنی جیو مک (Geomiq) ایسے افراد کی خواہشمند ہے جو جدید ٹیکنالوجی سے لیس انسان جیسے روبوٹ کا چہرہ بننے کے لیے تیار ہوجائیں جو ایک نامعلوم کمپنی تیار کرہی ہے۔

کمپنی نے اپنے ایک بلاگ پوسٹ پر اس پراجیکٹ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ‘کمپنی ایسے نرم اور دوستانہ چہرے کو تلاش کررہی ہے جو ایک روبوٹ کا چہرہ بن سکے جس کی پروڈکشن شروع ہونے والی ہے، منتخب افراد کے چہرے کو دنیا بھر میں ہزاروں روبوٹس کے لیے استعمال ہوں گے’۔

بیان میں بتایا گیا کہ یہ روبوٹ 5 برسوں میں دستیاب ہوں گے اور بزرگ افراد کے ساتھی کے طور پر کام کریں گے۔

اور جو چہرہ منتخب ہوگا، اس فرد کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالرز (2 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) دیئے جائیں گے۔

روبوٹ کو بنانے والی کمپنی کے بارے میں زیادہ تفصیلات موجود نہیں بس یہ معلوم ہے کہ اس کو زیادہ سرمایہ شنگھائی سے تعلق رکھنے والے فنڈ اور کمپنیوں سے ملا ہے۔

بلاگ میں عمر یا جنس کا ذکر نہیں بس جو لوگ اپنا چہرہ کو روبوٹ کے منہ پر دیکھنے کے خواہشمند ہیں، انہیں ایک تصویر ای میل کے ذریعے بھیجنی ہوگی، تاکہ ایک لاکھ 30 ہزار ڈالرز کے انعام حاصل کرنے کا موقع مل سکے۔

جن افراد کو اگلے مرحلے کے لیے منتخب کیا جائے گا، انہیں پراجیکٹ کی تمام تر تفصیلات بتائی جائیں گے۔

ایک اندازے کے مطابق 2050 تک 85 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد میں 3 گنا اضافہ ہوجائے گا اور ایسے بزرگوں کے لیے روبوٹس کی تیاری کا عمل بھی تیز ہوگیا ہے۔

Check Also

واٹس ایپ کے ’وائس اسٹیٹس‘ کو بہتر کردیا گیا

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ’وائس اسٹیٹس‘ کا دورانیہ 30 سیکنڈز سے بڑھا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *