Home / جاگو بزنس / امریکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں شاندار مواقع موجود ہیں، رے سانٹیلا

امریکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں شاندار مواقع موجود ہیں، رے سانٹیلا

کراچی:  امریکا کے محکمہ زراعت (یو ایس ڈی اے) کے زرعی کونسلر رے سانٹیلا نے کہا ہے کہ امریکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں شاندار مواقع موجود ہیں۔

رے سانٹیلا نے کہا ہے کہ وہ امریکی تاجروں کو اگرچہ پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے رہے ہیں لیکن بیشتر امریکی تاجرمنفی تاثر کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی اورقانونی رکاوٹوں کی وجہ سے یہاں آنے سے کتراتے ہیں لہٰذا ان پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کوماضی میں متعددچیلنجز کا سامنارہا لیکن اب ملک بہترانداز میں ترقی کی جانب گامزہے اور صورتحال کافی بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں شاندار مواقع موجود ہیں جہاں وہ مختلف شعبوں بمشول زراعت، ڈیری، غذائی اشیاء اور جانوروں کی خوراک ودیگر شعبوں میں یقینی طور پر تجارت وسرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرسکتے ہیں۔یہ بات انھوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پراجلاس سے خطاب میں کہی۔

Check Also

کوئٹہ: سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

کوئٹہ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *