Home / جاگو کھیل / سرفراز احمد کراچی کے نہیں پاکستان کے کپتان تھے، چیئرمین پی سی بی

سرفراز احمد کراچی کے نہیں پاکستان کے کپتان تھے، چیئرمین پی سی بی

کراچی: 

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کراچی کے نہیں پاکستان کے کپتان تھے۔

احسان مانی نے کہا کہ سرفراز احمد کراچی کے نہیں پاکستان کے کپتان تھے، میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ وہ مستقل کپتان ہیں،بس یہ کہا تھا کہ ورلڈکپ تک برقراررہیں گے، وہ پرفارم کرتے ہی قومی ٹیم میں واپس آجائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ بورڈ کے معاملات میں کسی کی مداخلت نہیں، میراخود سلیکشن کمیٹی کے فیصلوں میں کوئی عمل دخل نہیں ہوتا، مصباح الحق تن تنہا فیصلے نہیں کرتے، صوبائی کوچز کی مشاورت شامل ہوتی ہے،کوارڈینیٹر ندیم خان بھی موجود ہیں۔

Check Also

یورو کپ میں انگلینڈ کی سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی جیت

یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *