Home / جاگو کھیل / حارث رؤف نے 5 وکٹیں لینے والی گیند بھارتی سیکیورٹی گارڈ کو دیدی

حارث رؤف نے 5 وکٹیں لینے والی گیند بھارتی سیکیورٹی گارڈ کو دیدی

سڈنی: پاکستانی رائٹ آرم پیسر حارث رؤف نے بگ بیش میچ میں جس گیند سے 5 وکٹیں لیں وہ ایک بھارتی سیکیورٹی گارڈ کو دے دی۔

حارث رؤف نے اتوار کے روز ہوبارٹ ہوریکنز کے خلاف میلبورن اسٹارز کی جانب سے 27 رنز کے عوض 5 وکٹیں لے کرٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

حارث رؤف نے کہاکہ جب میں میچ کیلیے آنے لگا تو بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک سیکیورٹی گارڈ سے ملاقات ہوئی۔ جب میں نے اسے بتایا کہ پاکستانی ہوں تو وہ کافی جذباتی ہوااور رونے لگا، اس نے مجھے گلے سے لگا لیا، میں نے میچ میں جس گیند سے وکٹیں لیں وہ اسی کو دے دی۔

Check Also

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئےانٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے۔ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *