Home / جاگو کھیل / سابق کپتان وسیم اکرم کی وراثتی گھڑی دورانِ پرواز گُم ہوگئی

سابق کپتان وسیم اکرم کی وراثتی گھڑی دورانِ پرواز گُم ہوگئی

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی قیمتی وراثتی گھڑی کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز کے دوران گُم ہوگئی۔

وسیم اکرم نے تمام تر ذرائع سے مدد لینے کے بعد بالآخر ائیر لائن سے رابطہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور اس حوالے سے انہوں نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی۔

Wasim Akram

@wasimakramlive
Lost my watch on flight EK 605 seat 10a KHI-DXB. I am now following @emirates Please have someone contact me ASAP as I have exercised all customer service points in Dubai and do not feel comfortable that enough has been done. This watch is a family heirloom #LostMyWatch

7,733
10:29 AM – Jan 8, 2020
Twitter Ads info and privacy
1,420 people are talking about this
سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ ’پرواز ای کے 605، سیٹ 10 اے کراچی سے دبئی جانے والی پرواز کے دوران میں نے اپنی گھڑی کھو دی‘۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ایمیریٹس سے گزارش کرنے کے ساتھ ساتھ وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ گھڑی میرے خاندان کی وراثتی گھڑی ہے‘۔

وسیم اکرم کے ٹوئٹ پر ایمیریٹس کی جانب سے فوراً ردِ عمل ظاہر کیا گیا۔

Wasim Akram

@wasimakramlive
· Jan 8, 2020
Lost my watch on flight EK 605 seat 10a KHI-DXB. I am now following @emirates Please have someone contact me ASAP as I have exercised all customer service points in Dubai and do not feel comfortable that enough has been done. This watch is a family heirloom #LostMyWatch

Emirates Support

@EmiratesSupport
Hi Wasim, please DM us the description of the watch along with your flight details and email address. We’ll check on this with our Lost and Found Team and let you know. Thanks.

670
10:35 AM – Jan 8, 2020
Twitter Ads info and privacy
49 people are talking about this
ایمیریٹس نے وسیم اکرم کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ ہمیں اپنی گھڑی اور ای میل ایڈریس کے ساتھ ساتھ پروازکی تمام تر تفصیلات بتائیں، ہم اپنی ٹیم کے ذریعے اسے ڈھونڈنےکے بعد آپ کو آگاہ کردیں گے‘۔

Check Also

یورو کپ میں انگلینڈ کی سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی جیت

یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *