Home / جاگو کھیل / راولپنڈی ٹیسٹ؛ رچی رچرڈسن میچ ریفری بنکر پاکستان آئیں گے

راولپنڈی ٹیسٹ؛ رچی رچرڈسن میچ ریفری بنکر پاکستان آئیں گے

لاہور: 

اولپنڈی ٹیسٹ کے لیے آئی سی سی نے میچ آفیشلزکا اعلان کردیا، ٹیسٹ میچ میں رچی رچرڈسن میچ ریفری جبکہ نائجل لونگ اور کرس گیفنی آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں، مارس ایراسمس ٹی وی امپائر اور شوزب رضا فورتھ امپائر ہوں گے۔ رچی رچرڈسن دوسری مرتبہ پاکستان آرہے ہیں، وہ اس سے قبل ستمبر2017 میں آئی سی سی ورلڈالیون ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران بھی میچ ریفری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

سابق ویسٹ انڈین کرکٹر رچی رچرڈسن بطور کرکٹر 1985 سے1996 کے دوران پاکستان میں21 ایک روزہ اور6 ٹیسٹ میچزکھیل چکے ہیں، کرس گیفنی اورمارس ایراسمس پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں تاہم نائجل لونگ ا س سے قبل بھی پاکستان میں 6 ایک روزہ میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

نائجل لونگ کا راولپنڈی میں امپائرنگ کا یہ پہلاتجربہ ہوگا وہ اس سے قبل پاکستان کے تین مختلف شہروں کراچی (3)، لاہور(2)اور ملتان (1) میں امپائرنگ کرچکے ہیں۔ نائجل لونگ نے آخری مرتبہ پاکستان میں 2009 میں سری لنکا سیریز میں آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔

Check Also

یورو کپ میں انگلینڈ کی سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی جیت

یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *