Home / جاگو بزنس / ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ کے پاکستان کیلیے ’کاروباری امید کے اشاریہ‘ کا اجرا

ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ کے پاکستان کیلیے ’کاروباری امید کے اشاریہ‘ کا اجرا

کراچی: 

امریکی ادارے ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ نے پاکستان کیلیے اپنا عالمی شہرت یافتہ ’ کاروباری امید کے اشاریہ‘کا اجرا کردیا۔

ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ نے پاکستان کیلیے اپنا عالمی شہرت یافتہ ’ کاروباری امید کے اشاریہ‘کا اجرا کردیا جس کے مطابق پاکستان میں کاروباری ادارے 2020کی پہلی سہ ماہی کے دوران کاروبار میں استحکام کیلیے پرامید ہیں۔

سروے کے مطابق اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے مقابلے میں بڑی کمپنیاں نسبتاً زیادہ پر امید ہیں جن کا اسکور ایس ایم ایز کے 137.3 پوائنٹس کے مقابلے میں 149.5پوائنٹس رہا۔

سروے رپورٹ ہر سہ ماہی میں شائع کی جائے گی اور کا اس کا مقصد کاروباری ماحول کے بارے میں کاروباری حلقوں کی رائے جاننا اور پاکستان میں کاروباری نقطۂ نظرکو جانچنے کیلیے ایک مستند ذریعے کے طورپر کام کرنا ہے۔

Check Also

بلیک لسٹ کمپنیوں سےکروڑوں روپے کے سرکٹ بریکرز کی خریداری، وزارت توانائی نے رپورٹ طلب کر لی

مقامی سپلائرز کے ذریعے بلیک لسٹ فرموں سے واپڈا کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *