Home / جاگو پاکستان / ’افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھے جانے کے لائق ہے‘

’افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھے جانے کے لائق ہے‘

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھے جانے کے لائق ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ افغان امن معاہدہ عمران خان کے نظریے کی تائید ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان اس نظریے کا اظہار افغان جنگ کے آغاز سےکرتے آرہے ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ کہا جنگ نہیں، ڈائیلاگ ہی واحد راستہ ہے، افغان بھائیوں نے جنگ کے باعث تکلیفیں اٹھائیں، امن واستحکام ان کا حق ہے۔

 فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان میں امن پورے خطے کے استحکام کے لیے ضروری ہے، افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھے جانے کےلائق ہے۔

Check Also

لاہور ہائیکورٹ: ججوں کی حفاظت کرنے والے اہلکاروں کا نفسیاتی ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ

ججوں کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *