Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / رابی پیرزادہ نے ’’کورونا وائرس‘‘ کا آسان علاج بتادیا

رابی پیرزادہ نے ’’کورونا وائرس‘‘ کا آسان علاج بتادیا

کراچی: 

رابی پیرزادہ نے دنیا بھر کو دہشت میں مبتلا کرنے والے جان لیوا ’’کورونا وائرس‘‘ کا آسان علاج بتایا ہے۔

رابی پیرزادہ نے گزشتہ روز ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک نظم پڑھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے کیپشن لکھا ’’کرونا کا نہایت آسان علاج‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: فیس ماسک ذخیرہ کرنے والے اپنی آخرت کا سوچیں

رابی پیرزادہ نظم میں کورونا کا علاج روحانی طریقے سے بتاتے ہوئے لوگوں کو نماز پڑھنے، قرآن پاک کی تلاوت کرنے اور گناہوں کو چھوڑ کر عبادت کرنے کا کہہ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حریم فاروق بھی ملک میں ’وائرس‘ پھیلانے کی خواہشمند

واضح ہے کہ دنیا بھر میں دہشت پھیلانے والا کورونا وائرس پاکستان میں بھی داخل ہوگیا ہے ۔ اس جان لیوا وائرس کے باعث خوف کی فضا قائم ہے۔ پاکستان میں اب تک چار لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ حکومتی سطح پر لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

Check Also

فلم پروڈکشن مہنگی پڑگئی، معاون پروڈیوسر ساتھ چھوڑ گئے تھے، تاپسی کا انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو 2022 میں اداکارہ سے پروڈیوسر بنی اور انہوں نے ہدایتکار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *