Home / جاگو پاکستان / چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ آغا سہیل پٹھان کو عہدے سے فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے 20 مارچ 2018 کو آغا سہیل پٹھان کو کرپشن کے الزمات پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا لیکن اس کے باوجود آغا سہیل پٹھان اپنے عہدے پر تعینات تھے۔

توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے موقع پر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن خالد چشتی اور ایڈیشنل سیکرٹری محمد زمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ آغا سہیل پٹھان کو ہٹا کر 15 روز میں نیا چئیرمین تعینات کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی طلب کر لیا۔

عدالت نے 19 مارچ کو متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کر لی۔

عدالت نے چیف سیکرٹری اور دیگر حکام کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی۔

Check Also

لاہور ہائیکورٹ: ججوں کی حفاظت کرنے والے اہلکاروں کا نفسیاتی ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ

ججوں کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *