Home / جاگو پاکستان / شہباز شریف کا کہنا ہے میری بیماری میری مرضی: شیخ رشید

شہباز شریف کا کہنا ہے میری بیماری میری مرضی: شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے شہباز شریف میرے دوست ہیں اور ان کا کہنا ہے میری بیماری میری مرضی۔

ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا ریلوے میں بہت بڑا مافیا ہے لیکن ہم ان کا مقابلہ کریں گے۔

ملک میں جاری مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا اصل مقابلہ ہی مہنگائی سے ہے، عمران خان مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو شکنجے میں لائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم جلد آٹا اور چینی کا بحران پیدا کرنے والوں کو بے نقاب کریں گے لیکن حکومت میں کوئی تبدیلی نہیں آ رہی۔

شہباز شریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کا دوست ہوں، ان کا کہنا ہے کہ میری بیماری میری مرضی۔

انہوں نے کہا کہ میرے دوست شہباز شریف بھی نئے نئے ہیٹ پہن رہے ہیں، پتہ نہیں شہباز شریف کہاں سے ایسے ہیٹ لیتے ہیں۔

بلاول بھٹو کی خود پر تنقید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹو کے بیان کو سنجیدہ نہیں لیتا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں بڑے پائے کے سینئر سیاستدان بیٹھے ہوئے ہیں، کیا سینیئر سیاستدانوں کے مقابلے میں بلاول سیلکٹڈ نظر نہیں آتے؟

شیخ رشید کا کہنا تھا پیپلز پارٹی جتنا مرضی زور لگا لے لیکن پنجاب میں اس کی دال نہیں گل سکتی۔

عورت مارچ کے حوالے سے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عورت کے موضوع پر بلاول بھٹو بہتر ترجمانی کر سکتے ہیں، بلاول بھٹو شاید کل عورت مارچ کی قیادت بھی کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ شاہد خاقان جو چاہے کہیں، ایل این جی پر فیصلہ آنئ والا ہے۔

Check Also

لاہور ہائیکورٹ: ججوں کی حفاظت کرنے والے اہلکاروں کا نفسیاتی ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ

ججوں کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *