Home / جاگو پاکستان / شہباز تتلہ قتل کیس: ایس ایس پی مفخر عدیل نے گرفتاری دے دی

شہباز تتلہ قتل کیس: ایس ایس پی مفخر عدیل نے گرفتاری دے دی

لاہور: شہباز تتلہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی جس میں کئی روز سے لاپتا ایس ایس پی مفخر عدیل نے اچانک گرفتاری دے دی۔

ذرائع کےمطابق ایس ایس پی مفخر عدیل نے گرفتاری پنجاب سے باہر دی ہے اور انہیں 24 گھنٹوں میں لاہور لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایس ایس پی مفخر عدیل اور سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز تتلہ کے لاپتا ہونے کا معاملہ گزشتہ ماہ سامنے آیا تھا، بغیر درخواست کے ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری کے بعد پنجاب کانسٹیبلری نے مفخر عدیل کو ڈیوٹی پر نہ آنے کی وجہ سے او ایس ڈی بنانے کے لیے مراسلہ بھیجا تھا۔

کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری نے اپنے مراسلے میں کہا تھاکہ ایس ایس پی مفخر عدیل منگل سے ڈیوٹی پر نہیں آئے، انہوں نے کال کی ہے اور نہ چھٹی کی درخواست بھیجی ہے۔

ایس ایس پی مفخر عدیل پر اپنے دوست سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز تتلہ کو قتل کرنے کا الزام ہے، شہباز تتلہ کے اغوا کا مقدمہ 7فروری کو تھانا نصیر آباد لاہور میں درج کیا گیا تھا۔

Check Also

لاہور ہائیکورٹ: ججوں کی حفاظت کرنے والے اہلکاروں کا نفسیاتی ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ

ججوں کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *