Home / جاگو پاکستان / تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کی قلت، بجلی گھر کے 15 پیداواری یونٹ بند

تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کی قلت، بجلی گھر کے 15 پیداواری یونٹ بند

 

صوابی: تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کی قلت کے باعث بجلی گھر کے 15 پیداواری یونٹ بند ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں کمی کے باعث ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی کردی گئی ہے۔ جس کے باعث تربیلا بجلی گھر کے 15 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں اور صرف 2 یونٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جن سے 177 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ جب کہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.049 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

Check Also

علی امین بھڑکیں مارتے رہتے ہیں، پرویز خٹک کا وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل

سابق وفاقی وزیر و سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *