Home / جاگو بزنس / بندرگاہ پر حجم کے لحاظ سے سب سے بڑا بحری جہاز لنگر انداز ہو گیا

بندرگاہ پر حجم کے لحاظ سے سب سے بڑا بحری جہاز لنگر انداز ہو گیا

کراچی کی بندرگاہ پر حجم کے لحاظ سے سب سے بڑا بحری جہاز لنگر انداز ہوگیا ہے۔

کراچی پورٹ کی انتظامیہ کے مطابق 12600 کنٹینرکی گنجائش والا بحری جہاز ساؤتھ ہیمپٹن کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا، جہاز سے 2000 کنٹینرز کی ہینڈلنگ کی جائے گی،کراچی بندرگاہ پر آنے والا اب تک کا سب سے بڑا جہاز ہے، جہاز ابو ظہبی کی بندرگاہ سے کراچی پہنچا ہے ، جہاز کی لمبائی 366.1 میٹرز، بیم 48.3 میٹرز اور گہرائی 14.8 میٹرز ہے، بحری جہاز ساؤتھ ایشیا پورٹ ٹرمینل پر شام 4 بجے لنگر انداز ہوا، جہاز پر موجود تمام عملہ صحتمند رپورٹ کیا گیا ہے اور کسی میں بھی کرونا کے اثرات نہیں پائے گئے ہیں۔

ترجمان کے پی ٹی کے مطابق جہاز پر موجود تمام عملہ صحت مند رپورٹ کیا گیا ہے، کسی میں بھی کرونا کے اثرات نہیں ہیں، چیئرمین کے خصوصی احکامات کے تحت بندرگاہ پر تمام ممکنہ اور ضروری انتظامات اور دیگر حکومتی اداروں/ ایجنسیوں کے ساتھ مشاورت کرتے ہوئے جہازوں کے عملے کی مکمل چیکنگ کی جاتی ہے۔

علاوہ ازیں جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی پورٹ کے اندر اضافی طور پر جاری ہے تا کہ تجارتی سرگرمیاں اثر انداز نہ ہوں، اس کے ساتھ یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ پورٹ آپریشنز 24 گھنٹوں کی بنیاد پر جاری ہے اور ہر طرح سے تجارتی سرگرمیوں سے منسلک عوامل کی کے پی ٹی مینجمنٹ ضروریات پوری کر رہی ہے۔

Check Also

کوئٹہ: سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

کوئٹہ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *