Home / جاگو بزنس / حکومت کا پیٹرول کی درآمدات پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ

حکومت کا پیٹرول کی درآمدات پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ

حکومت نے ایک ماہ کی پابندی کے بعد پیٹرول کی درآمدات کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکام کے مطابق ملک میں  پیٹرول اور ڈیزل کی کھپت میں اب اضافہ ہورہا ہے، مارکیٹنگ کمپنیاں  ڈیزل اور پیٹرول درآمد کر سکتی ہیں جب کہ ریفائنریز بھی خام تیل درآمد کرسکتی ہیں۔

 خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور پیٹرول کی کھپت میں کمی کے بعد  26 مارچ کو  حکومت نے  پیٹرول کی درآمد روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن کے باعث کاروباری اور صنعتی سرگرمیاں شدید متاثر ہیں جس کے باعث تیل کی طلب میں شدید کمی ہوئی ہے  اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر چلی گئی ہیں۔

Check Also

علی امین بھڑکیں مارتے رہتے ہیں، پرویز خٹک کا وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل

سابق وفاقی وزیر و سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *