Home / جاگو ڈیلس نیوز / کرونا کے سبب ڈیلس میں ہونیوالی کشمیر کانفرنس ملتوی،نئی تاریخ کا اعلان جلد کردیاجائیگا

کرونا کے سبب ڈیلس میں ہونیوالی کشمیر کانفرنس ملتوی،نئی تاریخ کا اعلان جلد کردیاجائیگا

 

کرونا کے سبب ڈیلس میں ہونیوالی کشمیر کانفرنس ملتوی،نئی تاریخ کا اعلان جلد کردیاجائیگا
ہم کانفرنس میں شامل ہونیوالے تمام افراد کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے اپنے اخراجات پر یہاں آنیکا وعدہ کیا
آفات خداوندی نے ایک موقع فراہم کیا ہے کہ اس دوران زیادہ لوگوں کو ہم خیال بنا سکیں، راجہ مظفر کشمیری
ڈیلاس ٹیکساس (جاگو ٹائمز نیوز)کرونا وائریس کی پھیلا سے پیدا ہونے والے بحران کے پیش نظر مارچ کو ڈیلاس میں منعقد ہونے والی مجوزہ کشمیر کانفرنس ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس بات کا اعلان کشمیری رہنما کشمیر گلوبل کونس کے بورڈ ڈائریکٹر راجہ مظفر نے ڈیلاس میں ایک پریس کانفرنس میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز کشمیر گلوبل کونسل کے بورڈ ڈائریکٹرز نے اپنے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا کہ چونکہ کرونا وائریس کے پھیلا کو روکنے کے لئیے امریکہ سمیت کء ممالک نے پروازوں پر پابندی لگا دی ہے اس لئیے شرکا کانفرنس کی سفری مشکلات اور صحت کو مد نظر رکھتے ہوے کانفرنس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔یورپ اور دنیا کے دیگر ممالک سے کانفرنس میں شرکت کے لئیے آنے والے مندوبین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی ٹکٹیں کانفرنس کی نء تاریخوں کے مطابق کرا لیں سب ائیر لائنیں بغیر کسی اضافی چارج کے ایسا تعاون دے رہی ہیں ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اب اس کانفرنس کو یوم شہداے کشمیر کی نسبت سے-  جولاء کو ڈیلاس میں ہی منعقد کرنے کے انتظامات کئیے جا رہے ہیں ۔ کانفرنس کی انتظامی کمیٹی جلد ہی حتمی تاریخ اور تفصیلات ایک دو روز میں جاری کر ے گی۔  انہوں نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالی آپ سمیت سب ہی کو اس موذی مرض سے بچاے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر گلوبل کونسل کی جانب سے ان تمام مدعوین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کانفرنس میں شمولیت کیلئیے کنفرم کیا اور اپنے سفری انتظامات کئیے ۔ آفت خداوندی کے نتیجہ میں کانفرنس کے التوا سے ہمیں رب نے ایک موقع فراہم کیا ہے کہ مقصد کے حصول میں ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنا ہمنوا اور ہم خیال بنا سکیں ۔ کشمیر گلوبل کونسل جموں کشمیر کی صورتحال پر نظر رکھے ہوے ہے ۔ اور اپنے ہم وطنوں کو یقین دلاتا ہے کہ بھارت کی حکومت عالمی راے عامہ کو گمراہ کرنے کے لئیے جو کوششیں کر رہی ہے اور جو جعلی قسم کا سیاسی عمل شروع کرنا چاہتی ہے وہ کشمیریوں کی سینیٹ کے قیام کی خاطر شروع کی جانے والی سیاسی و سفارتی سرگرمیوں کی وجہ سے ناکام ہو جایں گی۔آپ سے گذارش ہے کہ آپ کشمیر گلوبل کونسل کی ویب سائٹ سے آپ ڈیٹ ہونے والی اطلاعات دیکھتے رہیں ۔ اللہ تعالی آپ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔

Check Also

پہلا ایلیمنیٹر: اسلام آباد نے کوئٹہ کو شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *