Home / جاگو ڈیلس نیوز / پاکستان سینٹر میں مختلف فلاحی وسماجی تنظیموں کے اشتراک سے فوڈ پینٹری کا انعقاد

پاکستان سینٹر میں مختلف فلاحی وسماجی تنظیموں کے اشتراک سے فوڈ پینٹری کا انعقاد

 
پاکستان سینٹر میں مختلف فلاحی وسماجی تنظیموں کے اشتراک سے فوڈ پینٹری کا انعقاد
 سینکڑوں افراد میں سامان کی تقسیم، سینٹر12بجے سے شام5بجے تک عوام کیلئے کھول دیا گیا
ہیوسٹن (رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ)امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں جہاں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے  یہاں پر شہر میں مختلف سماجی اور فلاحی تنظیموں کے مشترکہ اشتراک سے پاکستان سینٹر فوڈ پینٹری کا قیام عمل میں لایا گیا جسکا مقصد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کے سامان کی تقسیم ہے، اس کاوش میں ہیوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ ، پاکستانی ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن اور الائنس فار ڈیزاسٹر ریلیف جیسی تنظیمیں شامل ہیں جبکہ پاکستانی کمیونٹی کے کئی مخیر سرمایہ دار بھی اس میں برابر کے شریک ہیںج جسمیں آئل بزنس ٹائیکون سید جاوید انور، ساتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے صدر امیر مکھانی بھی پیش پیش ہیں ۔ اس ضمن میں  پاکستان سینٹر فوڈ پینٹری روزانہ دوپہر 12 بجے سے شام 5 بجے تک عوام کے لیئے کھول دی گئی ہے، دریں اثنا  ہیوسٹن میں پاکسستان کے قونصل جنرل ابرار ہاشمی نے پاکستان سینٹر ہیوسٹن کا دورہ کیا اور پی اے جی ایچ ، الائنس فار ڈیزاسٹر ریلیف، ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن اور دیگر تمام  تنظیموں کی کوششوں کی تعریف کی، اس موقع پر پی اے جی ایچ کے صدر ہارون شیخ ، ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر محمد سعید شیخ اور اتحاد کے کو آرڈینیٹر اور تقسیم مرکز کے انچارج میاں نزیر بھی موجود تھے۔ واضع رہے کہ پاکستان سینٹر فوڈ پینٹری اور الائنس فار ڈیزاسٹر ریلیف عوام میں  مختلف اشیا خوردونوش ، حفظان صحت سے متعلق اشیائ،  اور کیش کارڈز کے ذریعے لوگوں کو مدد  فراہم کررہے ہیں الائنس فار ڈیزاسٹر ریلیف کئی پاکستانی کمیونٹی آرگنائزیشنز پر مشتمل ہے، اس میں پاکستان سینٹر آف گریٹر ہیوسٹن ، ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن ، ہاس آف چیریٹی ، ابن سینا فانڈیشن ، اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن ، اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا، فرینڈز آف کراچی، پاکستان چیمبر آف کامرس یو ایس اے اور دیگر ایسوسی ایشنز شامل ہیں۔

Check Also

ٹیکساس، امریکہ کی سب سے ترقی یافتہ اور امیر ترین ریاست ہے، گورنر گریگ ایبٹ

رپورٹ راجہ زاہد اختر خانزادہ ‎ڈیلس: ۔ ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *