Home / تازہ ترین خبر / ٹیکساس اور قریبی ریاستوں میں طوفان باد باراں اور ہوائی بگولوں سے گیارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی

ٹیکساس اور قریبی ریاستوں میں طوفان باد باراں اور ہوائی بگولوں سے گیارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی

رپورٹ : راجہ زاہد اختر خانزادہ نمائیندہ جیو/ جنگ

ڈیلس: امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں طوفان اور ہوائی بگولوں نے سات افراد کی جان لے لی جب کہ اس نے دیہی موبائل ہوم پارک کو تباہ کر دیا اور ارکنساس اور اوکلاہوما میں کم از کم چار افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے کیونکہ ہفتے کی رات اس علاقے میں بارش اور ہوائی بگولوں کے طوفان نے تباہی مچادی جس سے کئی ہزاروں افراد کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔ ہفتے کی رات ٹیکساس کی کوک اور ڈینٹن کاؤنٹیز میں شدید طوفان میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے — یہ علاقہ جو ڈیلاس سے جنوبی اوکلاہوما تک پھیلا ہوا ہے — ہلاک شدگان میں جن میں دو بچے بھی شامل ہیں،ان میں سے پانچ اموات ویلی ویو میں رے رابرٹس مرینا کے موبائل ہوم اور آر وی پارک میں ہوئیں، طوفان ہوائی بگولوں کی “ناقابل یقین” تباہی کے نتیجے میں ڈیڑھ میل کا علاقہ ملبہ بن گیا.طوفان سے کل گیارہ اموات ہوئی ہیں جسمیں ٹیکساس اور آس پاس کی ریاستیں بھی شامل ہیں آرکنساس اور اوکلاہوما میں بھی طوفان سے چار افراد ہلاک ہوئے، ہر ریاست میں دو دو افراد کے ہلاکت کی اطلاع ملی ہے

Check Also

فریضہ حج کے دوران میدان عرفات میں پاکستانی خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش

فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران میدان عرفات میں 34 سالہ پاکستانی خاتون کے ہاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *