Home / تازہ ترین خبر / ‎بے یو سٹی ایونٹ سینٹر میں امریکہ کے سب سے بڑے 25 ویں سالانہ ھیوسٹن افطار ڈنر کا شاندار انعقاد، ہزاروں افراد نے شرکت کی

‎بے یو سٹی ایونٹ سینٹر میں امریکہ کے سب سے بڑے 25 ویں سالانہ ھیوسٹن افطار ڈنر کا شاندار انعقاد، ہزاروں افراد نے شرکت کی

رپورٹ راجہ زاہد اختر خانزادہ نمائندہ جنگ
‎ہیوسٹن : امریکہ کے سب سے بڑے سالانہ ھیوسٹن افطار ڈنر کی سلور جوبلی کا انعقاد بے یو سٹی ایونٹ سینٹر میں ہوا
‎سالانہ پچیسویں ھیوسٹن افطار ڈنر میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور ہال میں تل دھرنے کی جگہ نہ بچی

‎افطار ڈنر میں شرکت کیلے وقت پر آن لائن اندراج نہ کرانے کے سبب سینکڑوں افراد شرکت سے محروم رہ گئے

‎ہیوسٹن مسلم سسٹر سٹی ایسوسی ایشز اور 32 کمیونٹی تنظیموں کے اشتراک سے منعقد ہونے والے 25ویں سالانہ افطار ڈنر میں اراکین کانگریس شیلا جیکسن لی ،ایل گرین اور پاکستان کے قونصل جنرل آفتاب چودھری اور اسماعیل کونسل ہیوسٹن کے صدر فیصل مومن سمیت متعدد ممالک کے سفارت کاروں کے علاوہ اعلی سرکاری حکام اور عمائدین مسلم کمیونٹی نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی

‎اس موقع پر نو منتخب مئیر وٹ مائیر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غزہ کے لوگوں کا درد میں محسوس کرتا ہوں تاھم میری ترجیح ہیوسٹن کے معاملات ہیںُ میں خود کو عالمی معاملات میں ملوث نہیں کرنا چاہتا ہوں

‎افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے رکن کانگریس ایل گرین نے غزا میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور فلسطین کو فوری طور پر آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے پر زور دیا

‎افطار ڈنر کے کوآرڈینیٹر سعید شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 25 ویں سالانہ افطار کے شاندار انعقاد پر انتظامی کمیٹی ،اشتراکی تنظیموں اور خصوصی طور پر اسماعیلی کونسل اور اس کے رضا کاروں کے قابل ستائش تعاون پر انہیں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے ہر سال کی طرح اس سال بھی افطار کے انعقاد میں جاوید انور کے گراں قدر تعاون پر ان سے اظہار تشکر کیا

‎اس موقع پر کمیونٹی کے افراد نے قطاریں لگاکر مئیر ہیوسٹن اور اراکین کانگریس کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں

Check Also

سعودی عرب میں آج عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی اجلاس، وزیراعظم بھی شرکت کریں گے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر سرپرستی عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی دو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *