Home / تازہ ترین خبر / سعودی عرب میں آج عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی اجلاس، وزیراعظم بھی شرکت کریں گے

سعودی عرب میں آج عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی اجلاس، وزیراعظم بھی شرکت کریں گے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر سرپرستی عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی دو روزہ اجلاس آج سے ریاض میں شروع ہو رہا ہے جس میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت ایک ہزار سے زیادہ سربراہان مملکت اور پالیسی ساز شرکت کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم گزشتہ روز 27 اپریل کو سعودی عرب پہنچے تھے، اس دورے میں وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے

سعودی عرب عالمی اقتصادی فورم کے ایک خصوصی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے جس میں عالمی تعاون اور توانائی برائے ترقی پر توجہ دی جائے گی۔

اس دو روزہ اجلاس میں ایک ہزار سے زائد عالمی رہنماؤں کی میزبانی کا امکان ہے جن میں سربراہان مملکت اور حکومت کے ساتھ ساتھ سرکاری اور نجی شعبوں بین الاقوامی تنظیموں تعلیمی اداروں اور این جی اوز کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

اس پلیٹ فارم کا مقصد بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کو فروغ دینا اور اقتصادی بحالی کے لیے پائیدار حل تجویز کرنا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اجلاس میں عالمی تعاون، جامع ترقی اور توانائی جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی جائے گی اور موجودہ حالات میں درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

پاکستان بین الاقوامی سطح پر اپنے اقتصادی اور ترقیاتی ایجنڈے کو اگے بڑھانے کے لیے اس قیمتی موقع سے فائدہ اٹھائے گا، اس اجلاس کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو سٹرٹیجک اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لیے مملکت سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔

اس کےعلاوہ وزیراعظم کویت کی امیر سے بھی ملاقات ہو گی، شہباز شریف کی سعودی وزراء برائے خزانہ ، صنعت ، سرمایہ کاری سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

وزیراعظم کی بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کو چئیر مین سے بھی ملاقات کریں گی اور عالمی مالیاتی فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹراورصدراسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات ہو گی۔

Check Also

سندھ کے لوگوں نے الیکشن میں پیپلزپارٹی کو بھرپور کامیابی دلائی، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں نے الیکشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *