Home / جاگو بزنس / کراچی سمیت سندھ بھر میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، ٹیکس نادہندگان کے خلاف مہم کا آغاز

کراچی سمیت سندھ بھر میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، ٹیکس نادہندگان کے خلاف مہم کا آغاز

کراچی سمیت سندھ بھر میں محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن سندھ نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس نادہندگان کے خلاف مہم کا آغاز کردیا جب کہ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے غیر رجسٹرڈ گاڑیاں ضبط اور شہریوں پر جرمانے کرنے کا عندیہ دے دیا۔

محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسشین سندھ کی مہم کے دوران متعدد شہریوں نے آن لائن سہولت سے بروقت ٹیکس کی ادائیگی کی۔

وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ 1965 آرڈیننس کے سیکشن 115 کے تحت ٹیکس کی عدم ادائیگی اور غیر رجسٹرڈ گاڑیاں سڑکوں پر لانا غیر قانونی اور جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہم کا مقصد قوانین کا موثر نفاذ ہے، شہری ٹیکس قوانین کی تعمیل کریں، رجسٹریشن یا ٹیکسیشن قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شرجیل انعام میمن نے شہریوں سے اپیل کی کہ گاڑیوں کے ٹیکس کی فوری ادائیگی کریں تاکہ بنا تاخیر رجسٹریشن کی تجدید کا عمل مکمل کریں، عوام تعاون کریں تاکہ کسی قسم کی تکلیف سے بچا جا سکے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا تھا کہ غیر رجسٹرڈگاڑیوں کو 10مئی کے بعد ایکسائزڈیپارٹمنٹ اپنی تحویل میں لے گا، موٹرسائیکل اورگاڑیوں والے اپنی غیر رجسٹرڈ گاڑیاں جلد رجسٹرڈ کروائیں۔

انہوں نے کہا تھا غیر رجسٹرڈ گاڑیاں زیادہ تر دہشت گردی میں استعمال ہوتی ہے، شہری ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے اپنی اصل نمبر پلیٹ وصول کرلے، جو بھی غیر رجسٹرڈ گاڑی چلائے گا، ہم گاڑی تحویل میں لیں گے۔

Check Also

کراچی، لاہور اور صوابی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل بندش اور بدترین لوڈ شیڈنگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *