Home / جاگو بزنس / کوئٹہ میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ

کوئٹہ میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ

کوئٹہ میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں آلو کی فی کلو قیمت 70 سے بڑھ کر 80 روپے اور بھنڈی کی فی کلو قیمت 240 سے بڑھ کر 260 روپے ہو گئی۔

شہر میں  توری کی فی کلو قیمت میں 20 روپے جبکہ پھول گوبھی کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد توری اور  پھول گوبھی 200، 200 روپے کلو ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں سبز مرچ کی فی کلو قیمت 240 سے بڑھ کر 280 روپے اور شلجم کی فی کلو قیمت 80  روپے سے بڑھ کر 100 روپے ہو گئی۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں مختلف کوالٹی کی پیاز 170 سے 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

Check Also

9 مئی بہانہ، عمران خان نشانہ تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر کی ’سیاسی‘ پریس کانفرنس مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری عمرایوب نے کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *