Home / جاگو بزنس / اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 713 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 713 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی جہاں 100 انڈیکس 713 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 73 ہزار 799 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز  انڈیکس 74 ہزار 114 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح تک پہنچا۔

بازار میں آج 72 کروڑ شیئرز کے سودے 25.64 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 80 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 958 ارب روپے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز دن رہا تھا اور 100 انڈیکس پہلی بار 73 ہزار پوائنٹس سے زائد پر بند ہوا تھا۔

Check Also

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *