Home / 2024 / April / 16

Daily Archives: April 16, 2024

9 مئی کیس: علی امین گنڈاپور کی 12 مقدمات میں ضمانت منظور

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس کے 12 مقدمات میں وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور کرلی۔ وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا 9 مئی کے مقدمات میں ضمانتوں کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے، جج ملک اعجاز آصف نے درخواستوں پر سماعت …

Read More »

بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی: بشریٰ بی بی نے درخواست بحالی کی اپیل دائر کردی

سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی سے متعلق درخواست بحالی کی اپیل دائر کردی۔ ڈان نیوز کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گِل اور خالد یوسف چوہدری نے درخواست دائر کی۔ …

Read More »

پاک- سعودی تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاک – سعودی تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری کونسل (ایس آئی ایف سی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور …

Read More »

این اے 130: نواز شریف کی انتخابی کامیابی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی این اے 130 سے انتخابی کامیابی کو لاہور ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے وکیل احمد …

Read More »

ملت ایکسپریس واقعہ: اب تک کی تحقیقات کے مطابق خاتون نے خود چھلانگ لگائی، ترجمان ریلوے

ملت ایکسپریس میں پولیس اہلکار کی جانب سے خاتون پر تشدد اور بعدازاں خاتون کی لاش ملنے کے واقعے پر ترجمان ریلوے نے کہا ہے کہ خاتون نے چلتی ٹرین سے خود چھلانگ لگائی۔ ترجمان ریلوے بابر علی رضا نے نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ’جیوپاکستان‘ میں گفتگو …

Read More »

آئل ٹینکر اونر ایسوسی ایشن نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایندھن کی سپلائی بندکردی

آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے راولپنڈی اور  اسلام آباد میں ایندھن کی سپلائی بند کردی۔ آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں بھی معطل رہے گی جب کہ ہوائی اڈوں کی پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بھی بند کردی گئی ہے۔ ایسوسی …

Read More »

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 2400 روپے مہنگا ہونے کے بعد …

Read More »

969 میگا واٹ کا نیلم جہلم پروجیکٹ پھر جزوی طور پر بند

510 ارب روپے کی لاگت اور 20 ماہ کی طویل مدت میں مرمت کے مرحلے سے گزرنے والا 969 میگاواٹ کا نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبہ ایک بار پھر جزوی طور پر بند کردیا گیا۔ منصوبے کو کچھ روز قبل ہی بھرپور استعداد پر بحال کیا گیا تھا۔ ہائیڈرو پاور …

Read More »

حکومت نے فی لیٹر پیٹرول 4 روپے 53 پیسے مہنگا کردیا

حکومت نے ایک بار پھر شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 53پیسے کا اضافہ کردیا۔ اس کے علاوہ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی فی لیٹر 8 روپے 14 پیسے مہنگا کردیا۔ حکومت کی جانب سے اضافے کے نوٹی فکیشن کے …

Read More »

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس پہلی بار 71 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 466 پوائنٹس یا 0.66 فیصد اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 71 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریبا 11 بجے …

Read More »