Home / 2024 / April / 21

Daily Archives: April 21, 2024

تھر پارکر میں رینجرز اہلکاروں کے ٹرک کو حادثہ، 2 جوان جاں بحق، 18 زخمی

تھرپارکر-اسلام کوٹ کے قریب گاؤں آڈے جو تڑ کے مقام پر رینجرز اہلکاروں کا ایک ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 جوان جاں بحق اور 18 اہلکار زخمی ہوگئے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اسلام کوٹ ہسپتال نے بتایا کہ تھرپارکر حادثے میں اہلکار قاسم اور ابراہیم جاں بحق ہو گئے۔ …

Read More »

کندھ کوٹ: پولیس، رینجرز کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن، ایک ڈاکو ہلاک

پولیس اور رینجز نے کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا دوران جس سانول عرف سائیں بخش محمدانی نامی ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ کچے کے علاقے خیر شاہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور پولیس کی …

Read More »

پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہمارے نہتے کارکن کو قتل کیا، احسن اقبال کا الزام

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لوگوں نے ہمارے نہتے کارکن کو قتل کیا ہے۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اس غنڈہ گردی کی پرزور مذمت کرتا ہوں جو پی ٹی …

Read More »

باجوڑ: تحصیل سالارزئی میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا

باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقہ درہ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ واضح رہے کہ آج بلوچستان کے ضلع باجوڑ کے حلقہ این اے 8 باجوڑ …

Read More »

پاکستان اور ایران نے باہمی قانونی معاونت کا معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ایران نے باہمی قانونی معاونت کا معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک نے باہمی قانونی تعاون کا ایم او یو کرنےکا بھی فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ باہمی قانون معاونت کا معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع …

Read More »

بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈز کو ہضم کرنا چاہتی ہیں، طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈز کو ہضم کرنا چاہتی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پلاٹ، ہیرے، 190 ملین پاؤنڈز کی رقم جو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والوں نے ہضم کی وہ ہو …

Read More »

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا۔ کراچی، کوئٹہ سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد اورگر دو نواح میں مطلع جزوی …

Read More »

کراچی: لانڈھی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے کا مقدمہ درج

کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں 19 اپریل کو غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کے قریب خود کش حملے کے تین مقدمات محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) میں درج کردیا گیا۔ سرکاری مدعیت میں واقعے کے مقدمہ 2 روز بعد سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا …

Read More »

روس کا پاکستان سے چاول کی درآمد پر پابندی لگانے کا انتباہ

روس نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر مستقبل میں ان کے فائٹو سینیٹری خدشات کو دور نا کیا گیا تو وہ چاول کی درآمدات پر دوبارہ پابندی عائد کردے گا۔ روس کی فیڈرل سروس فار ویٹرنری اینڈ فائٹو سینیٹری سرویلنس (ایف ایس وی پی ایس) نے پاکستان سے …

Read More »

مشرق وسطیٰ سے ترسیلات زر میں رواں مالی سال 14 فیصد کمی ریکارڈ

مشرق وسطیٰ سے آنے والی ترسیلات زر میں رواں مالی سال میں 2022 کے مقابلے میں 14 فیصد کمی ہوگئی۔ مالی سال 2024 کے نو ماہ میں ترسیلات زر 11 اعشاریہ 25 ارب ڈالرز رہیں، جو 2022 میں اسی عرصے کے دوران 12 اعشایہ 79 ارب ڈالرز تھیں۔ سعودی عرب …

Read More »