Home / جاگو بزنس / مشرق وسطیٰ سے ترسیلات زر میں رواں مالی سال 14 فیصد کمی ریکارڈ

مشرق وسطیٰ سے ترسیلات زر میں رواں مالی سال 14 فیصد کمی ریکارڈ

مشرق وسطیٰ سے آنے والی ترسیلات زر میں رواں مالی سال میں 2022 کے مقابلے میں 14 فیصد کمی ہوگئی۔

مالی سال 2024 کے نو ماہ میں ترسیلات زر 11 اعشاریہ 25 ارب ڈالرز رہیں، جو 2022 میں اسی عرصے کے دوران 12 اعشایہ 79 ارب ڈالرز تھیں۔

سعودی عرب سے ترسیلات زر 5 فیصد کمی سے 5 ارب ڈالرز جبکہ متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر 14 اعشاریہ 6 فیصد کی کمی سے 3 اعشایہ 66 ارب ڈالرز تک آگئیں۔

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک سے ترسیلات زر 15 فیصد کمی سے 2 اعشاریہ 26 ارب ڈالرز رہیں۔

Check Also

سندھ کے لوگوں نے الیکشن میں پیپلزپارٹی کو بھرپور کامیابی دلائی، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں نے الیکشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *