Home / تازہ ترین خبر / سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا۔

کراچی، کوئٹہ سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد اورگر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ مری، گلیات ، اٹک، راولپنڈی ،جہلم میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

Check Also

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *