Home / جاگو کھیل / نووک جوکووک اپنے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد رو پڑے

نووک جوکووک اپنے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد رو پڑے

بلغراد: 

سرب ٹینس اسٹار نووک جوکووک اپنے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد رو پڑے۔

نووک جوکووک نے گذشتہ دنوں جرمنی کے زویریف کو مات دی تاہم بہتر پوزیشن کی وجہ سے ہم وطن فلپ کراجینووک فائنل میں پہنچ گئے جنھیں بعد میں ڈومینک تھیم نے زیر کر کے ٹائٹل جیت لیا۔

قبل ازیں اپنے مقابلے کے بعد 4 ہزار سے زائد ہوم کراڈو کے سامنے جوکووک کی آنکھوں میں آنسو آگئے، انھوں نے کہاکہ میں ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کی وجہ سے نہیں رو رہا بلکہ مجھے یہاں پر کھیل کر اپنے بچپن کے دن یادآگئے اس لیے جذباتی ہوگیا، اس موقع پر جوکووک کو حریف پلیئرز کی جانب سے نشستوں سے کر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Check Also

یورو کپ، انگلینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے سوئٹزرلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *