Home / جاگو بزنس / 2020-21؛ قرضوں اورسود کی ادائیگی کیلیے 14.5 ٹریلین کی منظوری طلب

2020-21؛ قرضوں اورسود کی ادائیگی کیلیے 14.5 ٹریلین کی منظوری طلب

اسلام آباد: 

سود کی ادائیگی کے لیے قومی اسمبلی سے 14.5 ٹریلین روپے کے قرضے حاصل کرنے کی منظوری طلب کرلی گئی۔

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال میں قرضوں اور ان پر سود کی ادائیگی کے لیے قومی اسمبلی سے 14.5 ٹریلین روپے کے قرضے حاصل کرنے کی منظوری طلب کرلی۔

واضح رہے کہ مالی سال 2019-20 کے لیے قومی اسمبلی نے اس  مد میں 43.5 ٹریلین روپے منظور کیے تھے۔ اس طرح نئے مالی سال کے لیے اس مد میں دو تہائی کم رقم طلب کی جارہی ہے۔ اس کے باوجود یہ رقم مالی سال 2020-21 کے وفاقی بجٹ کے 7.1 ٹریلین روپے کے حجم کے دگنے سے زیادہ ہے۔

اس فرق کی وجہ یہ ہے کہ حکومت نے ملکی اور غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کے لیے حاصل کیے گئے قرضے بجٹ میں شامل نہیں کیے۔ وزارت خزانہ نے چارجڈ اخراجات کے تحت قومی اسمبلی کے سامنے مجموعی طور پر 14.8  ٹریلین روپے کا مطالبہ رکھا تھا۔

 

Check Also

کوئٹہ: سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

کوئٹہ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *