Home / تازہ ترین خبر / سول ایوی ایشن نے کاک پٹ اور کیبن میں سگریٹ نوشی کا نوٹس لے لیا

سول ایوی ایشن نے کاک پٹ اور کیبن میں سگریٹ نوشی کا نوٹس لے لیا

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے طیاروں خصوصاً کاک پٹ اور کیبن میں سگریٹ نوشی کا نوٹس لے لیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پائلٹس کے طیاروں میں سگریٹ نوشی سے متعلق انتباہ جاری کیا۔

سی اے اے کے مطابق طیاروں کے کاک پٹ اور کیبن میں سگریٹ نوشی پر سخت تادیبی کارروائی ہوگی جب کہ کاک پٹ اور کیبن میں سگریٹ نوشی پر معطلی اور جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔

سی اے اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  تمام آپریٹرز کاک پٹ میں سگریٹ نوشی نہ کرنے کےکلچرکو  یقینی بنائیں۔

Check Also

حکومت کو اس وقت تک ڈھیل ہے جب تک پی ٹی آئی، فضل الرحمٰن اکٹھے نہیں ہوتے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کو اس وقت تک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *