Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سوشل میڈیا پر فنکاروں سے بد تمیزی پرعا ئشہ عمر بھی بو ل پڑی

سوشل میڈیا پر فنکاروں سے بد تمیزی پرعا ئشہ عمر بھی بو ل پڑی

پاکستان شو بز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ،گلوکارہ،میزبان اور ماڈل عائشہ عمر نے سوشل میڈیا پر فنکاروں سے بد تمیزی پراپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ عمر نے فنکاروں پر تنقید کرنے کے حوالےسے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پرایک پیغام جا ری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ کیوں سوشل میڈیا پر فنکاروں اور عوامی شخصیات سے بدتمیزی کی جاتی ہے۔

عائشہ عمر نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ کیوں فنکاروں کو اپنی رائے کا اظہار خیال کرنے اور اپنا موقف اختیار کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور پھر سوشل میڈیا پر اُن فنکاروں کے خلاف ایک نفرت انگیز مہم چلائی جاتی ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ بدتمیزی کرنے کے بجائے احترام کریں اور اگر کسی مسئلے پر مباحثہ کرنا ہے تو تمیز کے دائرے میں رہتے ہوئے کریں، نفرت پھیلانے سے گریز کریں آخر ہم سب ہی انسان ہیں۔

Check Also

سوناکشی سنہا نے اپنے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ، حال ہی میں اپنے مسلم بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *