Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / صبا قمر کی ویڈیو وائرل

صبا قمر کی ویڈیو وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کی آواز میں خوبصورت شاعری کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

اداکارہ صبا قمر کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ سفید رنگ کی ساڑھی میں بہت خوبصورت نظر آ رہی ہیں ، ویڈیو میں صبا قمر کی آواز میں شاعری بھی سنائی دے رہی ہے۔

https://www.instagram.com/p/CCtYWR7Fqoy/?utm_source=ig_web_copy_link

پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی اداکارہ صبا قمر حساس طبیعت کی مالک ہیں، انہوں نے حال ہی میں معاشرے میں موجود برائیوں کو دلچسپ انداز میں اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے اجاگر کرنا شروع کیا ہے ، وہ ہر اس موضوع پر بات کرتی نظر آتی ہیں جس پر دوسرے فنکار بات کرنے سے کتراتے ہیں ، صبا اپنی ایک ویڈیو میں ذہنی صحت اور مایوسی کی کیفیت پر بھی بات کر چکی ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ صبا قمر نے اس ہی ویڈیو کی کچھ تصاویر اپنے اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہیں۔

https://www.instagram.com/p/CCvxBGnhq0H/?utm_source=ig_web_copy_link

یاد رہے کہ صبا قمر کی آواز میں دل کو چھو لینے والی شاعری کی اُن کے مداح بے حد تعریف کر رہے ہیں ۔

https://www.instagram.com/p/CCtQUK_h_mt/?utm_source=ig_web_copy_link

صبا قمر کی وائرل ویڈیو میں شاعری کے بول کچھ یوں ہیں ’ بڑے ملے سبق سکھانے والے ، کہانی ختم ہونے سے پہلے انجام بتانے والے ، بڑے دیکھے تلقین کرنے والے، انسان ہونے کے باوجود خدا کے فیصلے سنانے والے ۔‘

 

https://www.instagram.com/p/CCvEP9hBVO0/?utm_source=ig_web_copy_link

واضح رہے کہ صبا قمر کی یہ ویڈیو اُن کے کسی نئے فوٹو شوٹ کی لگ رہی ہے۔

Check Also

سوناکشی سنہا نے اپنے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ، حال ہی میں اپنے مسلم بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *