Home / جاگو دنیا / امریکا کے مقبول ریپر کانئیے ویسٹ نے صدارتی مہم شروع کر دی

امریکا کے مقبول ریپر کانئیے ویسٹ نے صدارتی مہم شروع کر دی

امریکا کے مقبول ریپر کانئیے ویسٹ نے صدارتی انتخابات کی مہم شروع کردی۔

کانیئے ویسٹ نے جنوبی کیرولائنا میں ریلی سے ایک گھنٹے بغیر مائیک کے خطاب کیا۔

اس دوران انہوں نے قسمیں کھائیں، اسقاط حمل کی حمایت میں بات کی مگر زور دیا کہ اس کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے۔

کانئیے نے بتایا کہ کم کارڈیشن بیٹی نارتھ کو دوران حمل ختم کرانا چاہتی تھیں مگر انہوں نے اداکارہ کو ایسا کرنے سے روک دیا۔

کانئیے ویسٹ نے بتایا کہ خود ان کے والد بھی ان کی پیدائش کے مخالف تھے مگر ماں کی بدولت آج وہ زندہ ہیں، اس دوران وہ دھاڑیں مار مار کر رو پڑے۔

ریپر نے یہ بھی اعلان کیا کہ اگر امریکا کا صدر بنا تو ہر بچے کی پیدائش پر والدہ کو 10 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔

یہ واضح نہیں کہ کانئیے ویسٹ سیاست میں واقعی سنجیدہ ہیں یا صرف مزید شہرت حاصل کر کے اپنی البم اور برانڈ بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Check Also

برطانوی وزیراعظم نے روانڈا منصوبہ ختم کرنے کی تصدیق کردی

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے روانڈا منصوبے کو ختم کرنے کی تصدیق کردی۔ برطانوی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *