Home / جاگو دنیا / یورپی یونین کے رہنماؤں کا 750 ارب یورو کے ریکوری فنڈ پر اتفاق

یورپی یونین کے رہنماؤں کا 750 ارب یورو کے ریکوری فنڈ پر اتفاق

یورپی یونین کے رہنماؤں کے درمیان 750 ارب یورو کے ریکوری فنڈ پر اتفاقِ رائے ہو گیا ہے۔

برسلز میں یورپی یونین کے لیڈرز چار روز کے مذاکرات کے بعد 750 ارب یورو کے کورونا وائرس ریکوری فنڈ پر متفق ہو گئے، معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے 27 ممالک کے بلاک کو گرانٹ اور قرضوں کی پیش کش کی جائے گی۔

فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے یہ ایک تاریخی دن ہے، مذاکرات کے آغاز میں یورپی رہنماؤں کے درمیان سرمائے کی فراہمی، ضوابط اور رسائی کے حوالے سے واضح اور گہرے اختلاف تھے تاہم جب یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مشیل کی پیش کردہ تجویز جس میں قرضوں کے مقابلے امداد کیلئے دستیاب رقم کی مقدار کم ہو گئی تو نئے اقدام پر اتفاق ہو گیا۔

بحالی منصوبے میں پانچ ممالک نیدرلینڈز ، آسٹریا ، فن لینڈ ، سویڈن اور ڈنمارک کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے سبب 390 بلین ڈالر کی گرانٹ اور 360 بلین ڈالر کے قرض شامل ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت کا جو نقصان ہوا ہے اُس نقصان کو پورا کرنے اور معشیت کی بحالی کے لیے 750 ارب یورو کا فنڈ کا اعلان کیا ہے۔

یورپین کمیشن نے بتایا تھا کہ ان میں وہ تمام رقم بھی شامل ہونگی، جنہیں 2021 سے 2027 کے یورپین بجٹ میں پہلے ہی سے متعین کردیا گیا ہے۔

یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندر لین نے کہا تھا کہ اس مشکل کو معاشی بحالی کے اس منصوبے کے ذریعے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

Check Also

برطانوی وزیراعظم نے روانڈا منصوبہ ختم کرنے کی تصدیق کردی

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے روانڈا منصوبے کو ختم کرنے کی تصدیق کردی۔ برطانوی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *