Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سفاک بیٹے کا والدہ پر تشدد، شوبز فنکاروں کی شدید مذمت

سفاک بیٹے کا والدہ پر تشدد، شوبز فنکاروں کی شدید مذمت

شوبز سے وابستہ فنکاروں نے راولپنڈی میں بیٹے کے والدہ پر تشدد کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ارسلان نامی شخص کو بیوی سمیت والدہ پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے اور اپنی ماں کے لیے برے الفاظ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ، اس واقعہ پر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔

اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ان کے پاس اس واقعے کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں اور نہ ہی وہ یہ ویڈیو پوسٹ کرسکتے  ہیں بلکہ انہوں نے یہ ویڈیو ہی ڈیلیٹ کردی ہے۔

حمزہ علی عباسی نے والدہ پر تشدد کرنے والے بیٹے پر تنقید کرتے ہوئے کہا اوہ میرے خدا،جہنم کا  گہرا ترین کونا اس شیطان کا منتظر ہے جس نے اپنی بوڑھی ماں پر ہاتھ اٹھایا۔

نیمل خاور نے بھی اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا اللہ کا قہر اس شخص کا منتظر ہے۔

انہوں نے قرآن پاک کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا’کسی بھی ماں کو اپنے بچے کے ذریعے تکلیف نہیں پہنچنی چاہیے، اور نہ ہی کسی بچے کے ذریعے باپ کو نقصان پہنچنا چاہے‘۔

اداکارہ صبا قمر نے بھی شدید الفاظ میں اس واقعہ کی مذمت کی جبکہ فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے بھی اس درندے صفت انسان کو جہنمی قرار دیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز راولپنڈی میں  سفاک بیٹے  کے بیوی کے ساتھ مل کر سگی ماں پر بہیمانہ تشدد  کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

Check Also

سوناکشی سنہا نے اپنے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ، حال ہی میں اپنے مسلم بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *